کیا ویرات کوہلی فلمی دنیا میں قدم رکھنے والے ہیں؟


ممبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ وہ کرکٹ کے بعد فلمی دنیا میں بھی قدم رکھنے جا رہے ہیں، جس پر مداح تجسس کا شکار ہیں۔ویرات کوہلی نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی، جس کے ساتھ انہوں نے لکھا، ’10 برس بعد ایک اور ڈیبیو، مزید انتظار نہیں کرسکتا’۔ساتھ ہی انہوں نے ہیش ٹیگ ٹریلر دی مووی (#TrailerTheMovie) بھی واضح کیا، جبکہ ایک ویب سائٹ کا لنک بھی دیا گیا، جسے کھولنے پر 18-09-28 کی تاریخ سامنے آتی ہے جبکہ پیش کار کے طور پر رون (Wrogn) پروڈکشنز کا نام درج ہے۔اب شیئر کی گئی تصویر سے بظاہر تو ایسا ہی لگتا ہے کہ جیسے یہ کسی فلم کا پوسٹر ہے لیکن واضح کرتے چلیں کہ رون پروڈکشنز ایک ملبوسات کی برانڈ بھی ہے اور ممکن ہے کہ ویرات اس کی تشہیر کے لیے کسی شارٹ فلم میں اپنے اداکاری کے جوہر دکھانے والے ہوں یا یہ کسی تشہیری مہم کا ٹیزر بھی ہوسکتا ہے۔اس راز پر سے پردہ اب ممکنہ طور پر 28 ستمبر کو ہی اٹھنے کا امکان ہے۔

error: Content is protected !!