کیربین لیگ،ڈی جے براوو کے لگاتار 5چھکے،نائٹ رائیڈرز کی فتح

بارباڈوس(سپورٹس لنک رپورٹ)کیربین لیگ میں چھکوں کی بھرمار، ڈی جے براوو نے ایک دو، تین چار نہیں لگاتار پانچ چھکے مار کر ٹی 20 کرکٹ کا مزہ دوبالا کر دیا، نائٹ رائیڈرز کی پیٹریاٹس پر بڑی فتح جارحانہ بلے بازی کی وجہ سے یادگار بن گئی۔ٹی ٹوئنٹی لیگ کے 23 ویں میچ میں چھکوں کی برسات ہوئی، نائٹ رائیڈرز نے پہلے کھیلتے ہوئے ایک سو ننانوے رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ کولن منرو چھہتر رنز کی ناقابل شکست دھواں دار اننگز قابل دید تھی جس میں تین چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے ۔کپتان ڈیوائن براوو نے تو گویا کسر ہی نکال دی گیارہ گیندوں پر سینتیس رنز جڑے۔ انیسویں یعنی ایک اوور میں ایک دو نہیں تین چار بھی نہیں بلکہ لگاتار پانچ چھکے لگائے۔ بولر کے چھکے چھڑائے۔ حریف پیٹریاٹس رنز کے بوجھ تلے دب گئے، مقررہ بیس اوور میں ایک سو تریپن رنز ہی بنا پائے۔

error: Content is protected !!