کیریبین پریمیئر کرکٹ لیگ،بارباڈوس ٹریڈنٹس کا فاتحانہ آغاز


پورٹ آف سپین۔ (سپورٹس لنک رپورٹ) کیریبین پریمیئر کرکٹ لیگ میں شے ہوپ کی دھواں دار بیٹنگ اور ریمون ریفر کی تباہ کن بائولنگ کی بدولت بارباڈوس ٹریڈنٹس نے گیانا امیزن واریرز کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا، گیانا امیزن کی ٹیم 185 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 155 رنز بنا سکی، شے ہوپ نے 6 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 88 رنز کی اننگز کھیل کر اور ریفر نے 5 وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں کردار ادا کیا، ریفر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔سی پی ایل کے سلسلے میں کھیلے گئے چھٹے میچ میں بارباڈوس ٹریڈنٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے، شے ہوپ نے 88 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، پورن 45 اور سٹیون سمتھ 41 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، مارٹن گپٹل بغیر کوئی بنائے آئوٹ ہوئے، سہیل تنویر، گرین، عمران طاہر اور کیموپال نے ایک، ایک وکٹ لی۔ جواب میں گیانا امیزن واریرز کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 155 رنز بنا سکی، رتھرفورڈ 48 اور کپتان شعیب ملک 38 رنز بنا کر نمایاں رہے، ریفر نے 5 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنایا۔

error: Content is protected !!