کیریبین کرکٹ لیگ،گیانا امیزون کی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن

برج ٹاؤن (سپورٹس لنک رپورٹ)کریبین پریمیئر لیگ میں گیانا امیزون واریئرز نے بارباڈوس ٹریڈنٹس کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پانچویں کامیابی حاصل کر لی، اس فتح کے ساتھ ہی گیانا نے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔سی پی ایل کے 22ویں میچ میں بارباڈوس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 165 رنز بنائے ، پوران 46، سٹیون سمتھ 40 اور ڈیوائن سمتھ 28 رنز بنا کر نمایاں رہے ، گپٹل 8 اور ہاشم آملہ 2 رنز بنا سکے ، سہیل تنویر، پریمس اور عمران طاہر نے دو، دو وکٹیں لیں۔ جواب میں گیانا نے مطلوبہ ہدف 16.4 اوورز میں 2 وکٹوں پر پورا کیا، مرد میدان رونکی 67 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔

error: Content is protected !!