کیمرون وائٹ کی تین برس بعد ٹیم میں واپسی

آسٹریلیا نے مڈل آرڈر بلے باز کیمرون وائٹ کو زخمی کرس لین کی جگہ ون ڈے سکواڈ میں طلب کر لیا، وائٹ کی تین برس بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، انہوں نے آخری بار 2015ء ورلڈ کپ میں کینگروز کی نمائندگی کی تھی۔ کرکٹ آسٹریلیا سلیکٹرز نے انگلینڈ کے خلاف شیڈول ون ڈے سیریز کیلئے ابتدائی طور پر کرس لین کو ٹیم میں شامل کیا تھا تاہم کرس لین بگ بیش لیگ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے باعث انہیں انگلینڈ کے خلاف سیریز سے دستبرداری اختیار کرنا پڑی تھی

کرس لین کی دستبرداری کے بعد قسمت کی دیوی کیمرون وائٹ پر مہربان ہو گئی اور انہیں تین برس کی دوری کے بعد ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔ کیمرون نے اس سے قبل 88 ایک روزہ میچز میں آسٹریلوی ٹیم کی نمائندگی کر رکھی ہے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے 14 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

 

 

error: Content is protected !!