کے سی سی اے زون VII’اے‘ گریڈ لیگ‘ رینجرز سی سی اور پاک کریسنٹ فتح سے ہمکنار


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) کے سی سی اے زونVII’اے‘ گریڈ‘ لیگ میں 2اپ سیٹ نتائج سامنے آئے جب رینجرز جیم خانہ نے شاہی باغ سی سی کو باآسانی 9وکٹوں سے ٹھکانے لگایا جبکہ پاک کریسنٹ سی سی نے ناظم آباد جیم خانہ کیخلاف 5وکٹوں سے فتح اپنے نام کی۔احمد حسین کے 93رنز ‘بابر ملک کے 55رنز اورمحمد ناصر کی 5وکٹوں نے رینجرز جیم خانہ کی فتح میں کلیدی کردارادا کیا۔ناکام سائیڈ کے حمزہ قاسم کی نصف سنچری کارگر ثابت نہ ہوسکی۔پاک کریسنٹ سی کے محمد خضر 26‘عون عباسی کی 25رنزکی اننگز اورلطیف کی 10رنز کے عوض 4کارامد وکٹیں۔ناظم آباد جیمخانہ گراؤنڈ کی سرسبز فیلڈ پر کھیلے گئے میچوں میں شاہی باغ سی سی نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور 38اوورز میں 9وکٹوں پر 165رنز کا مجموعہ حاصل کیا۔حمزہ قاسم نے 59رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ اسد امین نے 29رنز اور ذیشان نے 23رنز جوڑے ۔ دیگر کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔محمد ناصر نے تباہ کن بولنگ کی اور 28رنز پر 5حریف بیٹسمینوں کو ٹھکانے لگایا۔احمد نے 30رنز پر 2اور کامران نے 9رنز پر ایک وکٹ اپنے کھاتے میں درج کرائی۔رینجرز جیم خانہ نے جوابی اننگز میں باآسانی مطلوبہ ہدف کو یقینی بنالیا جب 13.4اوورز میں اسکور بورڈ پر 167رنز کا مجموعہ ایک وکٹ کے نقصان پر لگایا۔احمد حسین نے انتہائی شاندار بلے بازی کی اور 93رنز بنا کر اپنی ٹیم کی فتح کو آسان بنادیا۔ ان کا بھرپور ساتھ بابر ملک نے 55رنز بنا کر دیا۔ راشد خان نے 14رنز اسکور کئے۔ حریف ٹیم کی واحد وکٹ 18رنز پر افضل ملک کے نام رہی۔دوسرے میچ میں ناظم آباد جیم خانہ نے پہلے بیٹنگ کی پوری ٹیم 24.4اوورز میں 97رنز پر پویلین لوٹ گئی۔احسن اسلم 45رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ عبدالرحمن نے 14اور وجاہت 13رنز اسکورکئے۔دیگر کوئی بھی کھلاڑی قابل زکر کارکردگی نہ دکھاسکے ۔لطیف نے 20رنز پر 4کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ رمیز نے 13رنز اورحمدان نے 29رنز پر 2,2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جوابی اننگز میں پاک کریسنٹ کو 5وکٹوں پر 98رنز کا مطلوبہ ہدف 16اوورز میں حاصل ہوگیا۔ محمد خضر نے 26، عون عباسی نے 25، بلال خالدنے 14اور حمدان نے 12، محمد عمر نے 10رنز کے ساتھ ڈبل فیگر اننگز کھیلی۔عمر خان نے 38رنز پر 4کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ احسن اسلم کوایک وکٹ ملی۔ایمپائرز افضال ظہیر، ناصر قریشی، عزیز تینیو اور اصغر شاہ تھے۔

error: Content is protected !!