گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن کے ڈراز کا اعلان

سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا، راجر فیڈرر سلوانین کھلاڑی الجاز بدینی کے خلاف ٹائٹل کے دفاع کی مہم کا آغاز کریں گے ، 2008 کی چیمپئن ماریا شرا پووا پہلے راؤنڈ میچ میں جرمنی کی ماریا کے مدمقابل ہوں گی۔ میگا ایونٹ کا آغاز 15 جنوری سے ہو گا ،ویمنز سنگل کی دفاعی چیمپئن سرینا ولیمز ایونٹ میں حصہ نہیں لے رہیں۔گزشتہ روز آسٹریلین اوپن کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا، سیکنڈ سیڈ فیڈرر سلوانین کھلاڑی الجاز بدینی کے خلاف مہم کا آغاز کریں گے، عالمی نمبر ایک ہسپانوی سٹار رافیل نڈال کو ابتدائی میچ میں وکٹر ایسٹریلا کا چیلنج درپیش ہو گا، سابق عالمی نمبر ایک سربین کھلاڑی نوویک جوکووچ امریکہ کے ڈونلڈ ینگ کے خلاف پہلا میچ کھیلیں گے اور سیمی فائنل میں ان کا فیڈرر سے سامنا ہو سکتا ہے، دوسری جانب ویمنز سنگل میں ٹاپ سیڈ رومانین کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک سیمونا ہالپ کو ابتدائی راؤنڈ میچ میں آسٹریلوی کھلاڑی آئیوا کا چیلنج درپیش ہو گا، روس کی گولڈن گرل ماریا شراپووا عالمی نمبر 46 جرمنی کی ماریا کے خلاف مہم شروع کریں گی، سیکنڈ سیڈ گاربین موگوروزا ابتدائی راؤنڈ میچ میں فرانسیسی کھلاڑی جسیکا اور ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی ، ماہیلا بوزرنیسکو کے مدمقابل ہوں گی۔

 

error: Content is protected !!