گوبیز رمضان ٹی۔20 کرکٹ’ عدنان بیگ کا آل راٶنڈ کھیل شالیمار کی کوآٹر فاٸینل میں رسائی

ارسلان اقبال سی سی کو 6 وکٹوں سے شکست۔ عدنان بیگ 59 رنز اور وکٹوں کے عقب میں 4 شکار کرنے پر مین آف دی میچ قرار۔

افروز کے 54 اور پرویز کی 47 راٸیگاں۔ راٶ خیام اور حسنین کے 3-3 شکار اور زمان عطاری کے کار گر 35 رنز۔

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) اے کے جے کے زیر أہتمام بحریہ کالج کارساز گراٶنڈ پر جاری پہلے گوبیز رمضان ٹی۔ ٹوٸینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے اہم ترین آخری لیگ میچ میں شالیمارکرکٹ کلب نے مدمقابل مضبوط حریف ارسلان اقبال سی سی کو جارح مزاج وکٹ کیپر بیٹسمین مرزا عدنان بیگ شاندار میچ وننگ نصف سینچری 59 رنز کی برقرار رفتار اننگ اور وکٹوں کے پیچھے 4 کھلاڑیوں کو شکار کرنے کی بدولت 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کے کوآٹر فاٸینل میں اپنی سیٹ کنفرم کرالی۔

عدنان بیگ کو شابدار کھیل پر مین مینیجر شالیمار سی سی عتیق احمد نے آف دی میچ ایوارڈ دیا۔ اس موقع پر سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اکبر عالم اور فرسٹ کلاس امپاٸر جنید غفور بھی موجود تھے۔ ارسلان سی سی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 19.3 اورز میں 154 رنز پر ڈھیر ہوگٸ۔ افروز حسن نے عمدہ بیٹنگ کا مظایرہ کرتے ہوۓ 21 گیندوں ہر جارحانہ نصف سینچری 54 رنز بناۓ اور 7 چوکے اور 3 چھکے لگاۓ، پرویز نے 36 گیندوں پر 47 رنز میں 5چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ میڈیم پیسر نے 27 اور لیفٹ آرم اسپنر حسین رضا نے 30 رنز کے عوض 3- 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھاٸ جبکہ وکٹ کیپر عدنان بیگ نے وکٹوں کے عقب میں 4 کھلاڑیوں کو شکار کیا۔ جواب میں فاتح شالیمار سی سی نے مطلوبہ ہدف 155 رنز 17.3 اورز میں 4 وکٹیں کھوکر حاصل کرلیا۔ عدنان بیگ نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے

ہوۓ گراٶنڈ کے چاروں طرف جارحانہ اسٹروکس کھلیے۔اور 59 رنز کی دلکش باری میں 31 گیندوں کا سامنا کیا اور اپنی اننگز کے دوران 6 مرتبہ بال کو باٶنڈری کی سیر کراٸ اور 3 بلندو بالا چھکے بھی لگاۓ، زمان عطاری نے 35 رنز کی ذمدارنہ باری میں 25 گیندوں کا سامنا کیا 5 چوکے لگاۓ اور ایک چھکا بھی رسید، راٶ خیام نے 21 اور ارشد خان نے 14 رنز ناٹ آٶٹ کا اضافہ کیا۔ محمد سلمان جونیٸر کی 25 رنز کے عوض 2 وکثیں بے سود رہیں۔ مزکورہ میچ کو امپاٸرز ریاض خان اور محمد شکیل نے سپر واٸز کیا جبکہ آفیشل اسکورر محمد قاسم تھے۔

error: Content is protected !!