گوتم گھمبیر نے عالمی کپ میں پاکستان بھارت میچ نہ ہونے کا عندیہ دیدیا

نئی دہلی(سپورٹس لنک رپورٹ)بی جے پی نے الیکشن جیتتے ہی ورلڈکپ میں پاکستان کیساتھ میچ نہ کھیلنے کا عندیہ دیدیا ہے، سابق بھارتی کرکٹر اور حکمراں جماعت کے رہنما گوتم گھمبیر نے بھارتی ٹیم کو پاکستان کیخلاف میچ سے دستبردار ہونے کیلئے تیار رہنے کا پیغام دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ کے دوران پاکستان اور بھارت کے میچ کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔اس حوالے سے سابق بھارتی کرکٹر اور حکمراں جماعت کے رہنما گوتم گھمبیر کے بیان نے ہلچل مچا دی ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر اور حکمراں جماعت کے رہنما گوتم گھمبیر نے بھارتی ٹیم کو پاکستان کیخلاف میچ سے دستبردار ہونے کیلئے تیار رہنے کا پیغام دیا ہے۔ اس بات کا اظہار گوتم گھمبیر نے انتخابات میں فتح حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔دوسری جانب اس حوالے سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کہتے ہیں کہ پاکستان کے ساتھ کھیلنا ہے یا نہیں اس بارے میں خالصتا فیصلہ بورڈ کو کرنا ہے، نہ یہ ان کا کام ہے اور نہ اس بارے میں وہ کوئی سوچ رکھتے ہیں۔

ویرات کوہلی مزید کہتے ہیں کہ یقینا سب کو 16 جون کا انتظار ہے جب اولڈ ٹریفورڈ پر پاک بھارت مقابلہ ہوگا۔ واضح رہے کہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان عالمی کپ کا سب سے بڑا مقابلہ 16 جون کو ہوگا۔

error: Content is protected !!