گوتھم گھمبیر نے سیاست میں انٹری کا امکان مسترد کردیا


نئی دہلی(سپورٹس لنک رپورٹ)حال ہی میں کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے بھارتی بیٹسمین گوتھم گھمبیر نے سیاست میں انٹری کے امکان کو یکسر مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ وہ کرکٹ کوچنگ کی جانب جانے کا ارادہ رکھتے ہیں، 37سالہ گوتھم گھمبیر اپنا آخری فرسٹ کلاس میچ فیروز شاہ کوٹلہ سٹیڈیم میں کھیلتے ہوئے یادگار سنچری سکور کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی میں آنے والے انتخابات میں حصہ لینے والا ہوں یہ سب افواہیں ہیں، ان سے جب سوال کیا گیا کہ وہ کوچنگ کی جانب سے آنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو ان کا جواب تھا کہ ہاں میں نے ساری زندگی کرکٹ کھیلی ہے اور آئندہ بھی اسی کے ساتھ منسلک رہنا چاہتا ہوں اور ممکن ہے کہ مستقبل میں کوچنگ کی جانب آجائوں۔

error: Content is protected !!