گیلن میکس ویل کو آسڑیلوی ٹیم سے ڈراپ کرنے پر پونٹنگ کی تنقید


سڈنی(سپورٹس لنک رپورٹ)آسڑیلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے گیلن میکس ویل کو ڈراپ کرنے کے فیصلے پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے غلط قرار دیدیا ہے، اپنے ایک انٹرویو میں رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ گیلن میکس ویل ایسا کرکٹر ہے جو آسڑیلیا کیخلاف ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہتا ہے اور اس کی کارکردگی بھی اچھی ہے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں اس جیسے بائولر کی ضرورت تھی مگر سلیکٹرز نے اسے ڈراپ کرکے بائولنگ لائن کو کمزور کردیا ہے، ادھر ٹیم میں طویل عرصے کے بعد جگہ بنانے والے فاسٹ بائولر پیٹر سیڈل نے بھی گیلن میکس ویل کے ڈراپ ہونے پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ کرکٹر کیلئے کبھی ٹیم میں آنا اور باہر ہونا جانا لگا رہتا ہے۔

error: Content is protected !!