گیند بازی کے شعبے میں پاکستان کرکٹ ٹیم دوسری بہترین ٹیم قرار


لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) مسلسل بدترین کارکردگی کے باوجود پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کی دوسری بہترین ٹیم بن گئی، بہترین گیند بازی کے معاملے میں پاکستان کو 2018 کے دوران کھیلے گئے ٹیسٹ میچز کی دوسری بہترین ٹیم قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے عظیم ٹیسٹ کرکٹرز یونس خان اور مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد سے گزشتہ 2 برسوں کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی بدترین رہی ہے۔تاہم پے درپے شکستوں کے باوجود پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کی دوسری بہترین ٹیم بن گئی۔ جاری کیے گئے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق بہترین گیند بازی کے معاملے میں پاکستان کو 2018 کے دوران کھیلے گئے ٹیسٹ میچز کی دوسری بہترین ٹیم قرار دے دیا گیا ہے۔ جاری کیے گئے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے گیند بازوں نے 2018 میں کھیلے گئے 9 ٹیسٹ میچز میں 24.15 کی اوسط سے وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ جنوبی افریقہ کے گیند بازوں نے 23 کی اوسط سے وکٹیں حاصل کیں۔

error: Content is protected !!