ہائی سکول سکھانی والا نے انٹر سکولز فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا

حکومت پنجاب سپورٹس کے فروغ کے لئے تما م وسائل بروئے کار لا رہی ہے ٹیلنٹ ہنٹ سپورٹس پروگرام بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے طلبہ کو نصاب کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو میاں غلام رسول نے گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول راجن پور میں منعقدہ انٹر سکولز فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کیا۔فٹ بال کا یہ فائنل میچ ہائی سکول نمبر 1راجن پور اور ہائی سکول سکھانی والا کے درمیان کھیلا گیاجوہائی سکول سکھانی والا نے 3-2سے جیت لیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میاں غلام رسول نے ڈپٹی کمشنر راجن پور کی نمائندگی کی اورمیچ کو بطور مہمان خصوصی دیکھا اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمدفیصل ،سینئر ہیڈ ماسٹر چوہدری نور احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں مہمان خصوصی اے ڈی سی آر میاں غلام رسول نے ٹرافیاں تقسیم کیں۔

error: Content is protected !!