ہاتھی بھی عالمی کپ فٹبال کے جنون میں مبتلا

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)فیفا ورلڈ کپ 2018کی آمد میں صرف ایک دن باقی ہے جس کا جنون نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے شائقین سمیت جانوروں کے بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے ۔

ہاتھی بھی فٹبال ورلڈ کپ کے جنون میں مبتلا

یقین نہیں تو  تصویر میں نظر آنے والے ان بھاری بھرکم ہاتھیوں کو ہی دیکھ لیں جو خوب مزے سے فٹبال پکڑنے کی کوشش میں ایک دوسرے کے پیچھے بھاگ رہے ہیں اور گول کرنے کیلئے بھرپور زورآزمائی کر رہے ہیں۔تھائی لینڈ میں فٹبال ورلڈ کپ کی مناسبت سے اسکول ٹیم کے فٹبال کھلاڑیوں اور ہاتھیوں کی ٹیم کے درمیان دلچسپ میچ کاانعقاد کیا گیا جس میں ہاتھیوں پر فٹبال ورلڈ ٹیم کے جھنڈوں کوپینٹ کر کے انہیں سجایا گیا اور بھر ہاتھیوں نے فٹبال کھیلنے کا شوق بھرپور انداز میں پورا کیا۔ہاتھیوں اور انسانوں کے درمیان اس سنسنی خیز مقابلے سے دیکھنے والے بھی بیحد محظوظ ہوئے ۔

error: Content is protected !!