ہاشم آملا نے محمد آصف کو جادوگر بائولر قرار دیدیا

کیپ ٹاؤن(سپورٹس لنک رپورٹ)جنوبی افریقا کے اوپننگ بلے باز ہاشم آملہ نے اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنے کیرئیر میں سب سے بہترین بولر محمد آصف کو پایا جو جادوگر بولر ہیں۔ایک انٹرویو کے دوران ہاشم آملہ سے جب پوچھا گیا ہے انہوں نے اپنے کیرئیر میں اب تک کس بولر کو خطرناک پایا جس پر ہاشم آملہ نے محمد آصف کا نام لیا۔ہاشم آملہ کا کہنا تھا کہ محمد آصف بہت صلاحیتوں کے حامل تھے، ان کی بولنگ کی رفتار تقریبا 135 کلو میٹر فی گھنٹہ کی تھی لیکن وہ جادوگر بولر تھے۔جنوبی افریقی بلے باز نے کہا کہ محمد آصف کو میچ فکسنگ کی وجہ سے پابندی کا سامنا کرنا پڑا تاہم وہ بہترین بولر تھے اور ان کی لائن اینڈ لینتھ بہت شاندار تھی۔ہاشم آملہ نے 2007 میں کھیلے گئے ایک ٹیسٹ میچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ محمد آصف کی بول اکثر پہلے اسٹمپ پر آتی لیکن اس کے بعد گھومتی ہوئی ادھر ادھر چلی جاتی، یہ کوئی جادوگر ہی کرسکتا ہے۔

error: Content is protected !!