ہالک ہوگن نے مداحوں کو حیران کردیا

معروف ریسلرہالک ہوگن نے اپنے مداحوں سے انوکھا مذاق کیا اور مادام تساؤ میوزم میں مجسمہ بن کر بیٹھ گئے۔

ڈبلیو ڈبلیو ایWWEکے دیوانوں کی کمی نہیں جو نہ صرف مار ڈھار سے بھرپور ریسلنگ بے حد پسند کرتے ہیں بلکہ ڈبلیوڈبلیو ای ریسلرز کے جنون کی حد تک فینز ہیں۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے مادام تساؤ میوزیم میں گزشتہ روز مشہور و معروف ریسلنگ اسٹار ہالک ہوگن نے اپنے مداحوں سے ایک دلچسپ مذاق کیا اور مومی مجسمے کی جگہ خود مجسمہ بن کر بیٹھ گئے۔

ورلڈ چیمپیئن کی سنہری بیلٹ کندھے پر سجائے ہوگن بے حس و حرکت اور ساکت ہو کر بیٹھ گئے جیسے وہ کوئی مومی مجسمہ ہیں۔

اب معمول کے مطابق جب میوزیم میں لوگوں کے آنے جانے کا سلسلہ شروع ہوا تو میں وزیٹرز سے قریب آتے ہی ہو گن اچانک کھڑے ہو جاتے اور لوگ اپنے پسندیدہ ریسلنگ اسٹار کو آنکھوں کے سامنے دیکھ کر جیسے ہوش ہی کھو بیٹھتے۔

ایک طرف جہاں کئی وزیٹرز خوفزدہ ہو گئے وہیں کچھ مداح خوشی سے بے قابو ہو گئے اور بعد ازاں ہوگن کے ساتھ سیلفیاں لیتے اور ان لمحات کو یاد گار بناتے دکھائی دئیے۔

error: Content is protected !!