ہاکی چیمپئنز ٹرافی،آسڑیلیا نے بھارت کو شکست دیدی

ایمسٹرڈیم (سپورٹس لنک رپورٹ ) ایف آئی ایچ چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا نے بھارت کو زبردست مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی، بھارت کو ایونٹ میں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کے چھٹے منٹ میں آسٹریلوی کھلاڑی لاچلین شارپ نے فیلڈ گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، چار منٹس بعد ہی بھارت کے وارن کمار نے گول کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا، 15ویں منٹس میں آسٹریلیا کے ٹام کریگ نے پنلٹی کارنر پر گول کر کے ٹیم کو ایک بار پھر برتری دلا دی اور آسٹریلیا کی یہ برتری پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی، دوسرے ہاف کے تیسرے ہی منٹ میں آسٹریلیا کے ٹرینٹ مٹن نے شاندار فیلڈ گول کر کے ٹیم کا سکور 3-1 کر دیا، میچ ختم ہونے سے دو منٹس قبل بھارت کے ہرمنپریت سنگھ نے پنلٹی کارنر پر گول کر کے مقابلہ 3-2 کیا۔

error: Content is protected !!