ہم اپنے بچے کا کیا نام رکھیں گے؟ شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بڑا سرپرائز دے دیا

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کے معروف کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ ہمارے بچہ مرزا ملک کہلائے گا اور یہی اس کا خاندانی نام بھی ہو گا، واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے گوا فیسٹ 2018 میں صنفی تعصب کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اس راز سے پردہ اٹھایا کہ ان کی اولاد کا خاندانی نام کیا ہو گا،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شعیب ملک اور میں نے اس حوالے سے بات کی اور ہم دونوں میں طے پایا کہ جب بھی ہمارا بچہ ہوگا اس کا خاندانی نام مرزا ملک ہوگا صرف ملک نہیں ہو گا اس کے علاوہ ثانیہ مرزا نے بتایا کہ میرے شوہر کی خواہش ہے کہ ہماری پہلی اولاد بیٹی ہو۔ اس موقع پر ثانیہ مرزا نے صنفی امتیاز کے اپنے تجربے سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا اور بتایا کہ ہم دو بہنیں ہیں،کبھی خواہش نہیں رہی کہ ہمارا ایک بھائی بھی ہو، ہمارے کچھ رشتے دارمیرے والدین پر بیٹے کی پیدائش کا زور ڈالتے تھے تاکہ خاندانی نام آگے بڑھ سکے۔ ثانیہ مرزا نے کہا کہ اس طرح کی بات کرنے والے انکل اور آنٹی سے میرا جھگڑا رہتا تھا کہ وہ کیوں میرے والدکو کہتے ہیں کہ ان کے ہاں بیٹے ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ میرا نام آج بھی ثانیہ مرزا ہے اور میں نے شادی کے بعد اپنا خاندانی نام تبدیل نہیں کیا۔  پاکستان کے معروف کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ ہمارے بچہ مرزا ملک کہلائے گا اور یہی اس کا خاندانی نام بھی ہو گا، واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے گوا فیسٹ 2018 میں صنفی تعصب کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اس راز سے پردہ اٹھایا کہ ان کی اولاد کا خاندانی نام کیا ہو گا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شعیب ملک اور میں نے اس حوالے سے بات کی اور ہم دونوں میں طے پایا کہ جب بھی ہمارا بچہ ہوگا اس کا خاندانی نام مرزا ملک ہوگا

error: Content is protected !!