ہوم گرائونڈ پر 100ٹیسٹ میچوں میں جیت،بھارت دنیاکی چوتھی ٹیم بن گئی


راجکوٹ(سپورٹس لنک رپورٹ)بھارت کی کرکٹ ٹیم نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریزمیں ویسٹ انڈیز کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریزکے پہلے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 272رنز سے ریکارڈ کامیابی حاصل کرتے ہوئے ہوم گرائونڈ پر ٹیسٹ کرکٹ میچوں میں کامیابیوں کی سنچری بھی مکمل کرلی ہے، بھارت کی ٹیم جس نے ہوم گرائونڈ پر اب تک 266میچ کھیل رکھے ہیں کی 100ویں جیت تھی اس طرح بھارت کی ٹیم ہوم گرائونڈ پر کامیابیوں کی سنچری مکمل کرنے والے چوتھی ٹیم بن گئی ہے اس سے قبل یہ اعزاز آسڑیلیا،انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں حاصل کرچکی ہیں، اس فہرست میں آسڑیلیا کی ٹیم نمبر ون ہے جس نے ہوم گرائونڈ پر 415 ٹیسٹ میچ کھیل کر 238 میں کامیابی حاصل کر رکھی ہے، دوسرے نمبرپرانگلینڈ کی ٹیم ہے جس نے ہوم گرائونڈ پر 515 ٹیسٹ میچوں میں 217 کامیابیاں حاصل کر رکھی ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر جنوبی افریقہ کی ٹیم ہے جس نے 230 ٹیسٹ میچوں ہوم گرائونڈ پر کھیل کر ایک سو چار میں کامیابی حاصل کررکھی ہے اور اب بھارت کی ٹیم نے 266 میچوں میں ہوم گرائونڈ پر اپنی کامیابیوں کی سنچری مکمل کی ہے۔

error: Content is protected !!