ہیزرڈ کا واحد گول ،چیلسی نے ایف اے کپ جیت لیا

لندن(سپورٹس لنک رپورٹ )انگلش فٹبال کلب چیلسی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو فیصلہ کن معرکے میں 1-0سے شکست دے کر فٹبا ل ایسوسی ایشن چیلنج کپ (ایف اے کپ )جیت لیا۔لندن کے تاریخی ویمبلے سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہر ہ کیاتاہم چیلسی کے فارورڈ ایڈن ہیزرڈ نے کھیل کے 22ویں منٹ میں شاندار گول کیا جو میچ کا فائنل سکور بھی بن گیا اور چیلسی ایف کپ کا مالک بن گیا ۔واضح رہے چیلسی گزشتہ برس پریمیئرلیگ چیمپئن تھی تاہم رواں برس وہ اپناٹائٹل گنوا بیٹھی اور یوئیفا چیمپئنز لیگ سے بھی باہر ہوگئی ۔

error: Content is protected !!