یاسر شاہ کو 82سالہ پرانا ریکارڈ توڑنے کیلئے صرف دو شکار درکار


ابوظہبی۔ (سپورٹس لنک رپورٹ) مایہ ناز پاکستانی سپنر یاسر شاہ کو ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کرنے کیلئے نیوزی لینڈ کے خلاف جاری آخری اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز کا انتظار ہے، سٹار سپنر کو تیز ترین 200 وکٹوں کا 82 سال پرانا عالمی ریکارڈ توڑنے کیلئے صرف 2 شکارز درکار ہیں اور اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ کیویز کے خلاف رواں ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں یہ سنگ میل عبور کر کے نئی تاریخ رقم کر لیں گے۔ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 200 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے کا عالمی اعزاز سابق آسٹریلوی سپنر کلیری گریمٹس کے پاس ہے جنہوں نے 1936ء میں 36 ٹیسٹ میچز میں وکٹوں کی ڈبل سنچری بنا کر عالمی ریکارڈ پر قبضہ جمایا تھا۔ یاسر نے اب تک 33 میچز کی 63 اننگز میں 198 وکٹیں لے رکھی ہیں اور اب وہ عالمی ریکارڈ قائم کرنے سے صرف دو قدم کی دوری پر ہیں۔

error: Content is protected !!