یاسر شاہ 20دسمبر کو جنوبی افریقہ روانہ ہونگے


اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ 20دسمبر کو جنوبی افریقہ روانہ ہونگے ،ْ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26دسمبر سے شروع ہوگا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کے مایہ ناز سپنر یاسر شاہ کو فیمی مسائل کی وجہ سے پاکستان میں رکنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق لیگ اسپنر 20 دسمبر کو جنوبی افریقہ روانہ ہو جائیں گے، یاسر شاہ ساؤتھ افریقہ انویٹیشن الیون کے خلاف 19 دسمبر سے شروع ہونے والے 3 روزہ پریکٹس میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر کو سینچورین میں کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!