یوئیفا نیشنز لیگ،عالمی چیمپئن فرانس نے جرمنی کو شکست دیدی


لندن (سپورٹس لنک رپورٹ) فٹبال یوئیفا نیشنز لیگ میں ورلڈ چیمپئن فرانس نے جرمنی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرا دیا، برابر میچ کا فیصلہ 80 ویں منٹ کی پنلٹی پر ہوا، ادھر دوستانہ میچ میں جاپان نے یوراگوئے کو اپ سیٹ شکست دے دی۔نیشنز لیگ گروپ اے ون میں فٹبال چیمپئن فرانس اور جرمنی مدمقابل ہوئے۔ جرمن کھلاڑی کروز نے چوہدویں منٹ گول کر کے برتری دلائی جو پہلے ہاف تک برقرار رہی۔ موجودہ چیمپئن ٹیم کے گریزمین نے گول کر کے حساب برابر کر دیا۔ لیول سکور نے میچ کو سنسنی خیز بنا دیا۔ 80 ویں منٹ پر گریزمین کی پنلٹی نے فتح دلائی۔ ادھر دوستانہ میچ میں برازیل نے ارجنٹینا کو انجری ٹائم میں گول کر کے بمشکل فتح سمیٹی۔

error: Content is protected !!