یورپین فٹبال چیمپئن شپ 2024 کی میزبانی جرمنی کو مل گئی


نیون(سپورٹس لنک رپورٹ)یورپین فٹبال چیمپئن شپ 2024 کی میزبانی کے حقوق جرمنی نے حاصل کرلئے ہیں، جرمنی نے اس دوڑ میں ترکی کو شکست دی ہے، ترکی بھی یورپین فٹبال چیمپئن شپ 2024 کی میزبانی کی دوڑ میں شامل تھا،اس بات کا اعلان سوئٹزرلینڈ کے شہر نیون میں ہونے والی تقریب کے دوران کیا گیا، اس موقع پر جرمن فٹبال فیڈریشن کے صدر رینہارڈ گرینڈل نے یوئیفا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس اعتماد پر یوئیفا کے شکرگزار ہیں اور ان کی کوشش ہو گی کہ وہ ان توقعات پر پورا اتریں جس کا اظہار یوئیفا نے جرمنی پر کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم شاندار فٹبال فیسٹیول کا انعقاد کرینگے اور دنیا کو بتائیں گے کہ جرمن قوم ایک مہمان دار اور فٹبال سے پیار کرنے والی قوم ہے، انہوں نے کہا کہ جرمنی کے پاس کسی بھی فٹبال کے بڑے ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلئے بہترین انفراسٹکچر موجود ہے۔

error: Content is protected !!