یونس خان کو مبارکباد،،،،کس بات کی،،تفصیلات رپورٹ میں

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان کے کامیاب ترین ٹیسٹ بلے باز یونس خان تیسرے بچے کے باپ بن گئے ہیں ۔ 40سالہ یونس خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ الحمد اللہ ، اللہ نے مجھے دوسرے بیٹے سے نواز ا ہے ، مجھے اپنی دعائوں میں یاد رکھیئے گا ۔یاد رہے کہ یونس خان 2007میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے اور اس سے پہلے ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔

error: Content is protected !!