یو اے ای میں ہوم میچز کی میزبانی،فیصلہ رواں ہفتے ہوگا

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)متحدہ عرب امارات میں ہوم میچز کی میزبانی کے حوالے سے پی سی بی کی تقدیر کا فیصلہ رواں ہفتے ہونے کا امکان ہے جب ای سی بی کا گورننگ بورڈ مل بیٹھ کر اس اہم ایشو پر غور کرے گا،دو ہزار اٹھارہ سیزن کیلئے کوئی بہتر راستہ تلاش کرنے کی توقع کی جا رہی ہے تاہم پی سی بی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مسائل کا حل نہ نکلنے کی صورت میں ملائیشیا کو ممکنہ وینیو کے طور پر دیکھا جائے گا ،کنرارا اوول اکیڈمی پر محدود سہولیات اور سال کے اختتامی حصے میں موسم کی خرابی کے پیش نظر بنگلہ دیش،سری لنکااور انگلینڈ کے علاوہ قطر پر بھی نگاہیں مرکوز ہیں لیکن بھاری اخراجات اور دیگر ایونٹس کی موجودگی میں سخت شیڈولنگ کے بعد بھی امارات کے میدان پاکستان کرکٹ بورڈ کیلئے اولین ترجیح ہیں جہاں انٹرنیشنل ٹیموں کی کئی سال سے میزبانی کی جا رہی ہے ۔ واضح رہے پی سی بی نے رواں سال سردیوں کیلئے ای سی بی سے میچوں کی میزبانی کی خاطر تحریری ضمانت طلب کی ہے کیونکہ دو ہزار اٹھارہ اور انیس کے سیزن میں امارات کے میدانوں پر شارٹ فارمیٹس کی کئی لیگز کے انعقاد کا پلان تیار ہو چکا ہے اور اس صورت حال میں پی سی بی کے کاروباری مفادات کو جھٹکا لگ سکتا ہے جس کی وجہ سے بورڈ حکام پریشانی کا شکار ہیں جن کو رواں سال کے اختتامی عرصے میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ میچوں کیلئے میزبانی کرنا ہے ۔

error: Content is protected !!