یکجہتی کشمیر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں علی سوریا، علیم آغا، جنید، لشکر اور اعجاز الرحمن نے اگلے راونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ ) پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیراہتمام جاری یکجہتی کشمیر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں علی سوریا، علیم آغا، جنید، لشکر اور اعجاز الرحمن نے اگلے راونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ گذشتہ روز لیژر سٹی بائولنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں کھیلے گئے مینز سنگلز کے مقابلوں میں علی سوریا 196 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، علیم آغا 193 کے ساتھ دوسرے نمبر، جنید 191 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے ، لشکر 189 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر اور اعجاز الرحمن 188 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہے۔ فائنل مقابلے (آج) اتوار کو کھیلے جائیں گے ۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 250 سے زائد نامور باؤلرز شرکت کر رہے ہیں اور چیمپئن شپ میں 8 مختلف کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہورہے ہیں جن میں مردوں اور خواتین کے سنگلز ڈبلز ، میڈیا، انٹرسکولز، انٹر کالجز اور انٹر یونیورسٹیز کے مقابلے شامل ہیں۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب آج اتوار کو ہوگی۔ جس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافی تقسیم کی جائیں گی۔

error: Content is protected !!