12ویں نیشنل وومین فٹبال چمپئن شپ کا 16ستمبر سے انعقاد کا اعلان

کراچی (ریاض احمد) پاکستان فٹبال فیڈریشن نے 16ستمبر 2019سے 12ویں نیشنل وومین فٹبال چمپئن شپ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے جس میں فیڈریشن سے الحاق شدہ وومین ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے

کہ وہ اپنی کنفرمیشن 31اگست تک فیڈریشن کو جمع کرادیں۔تاکہ انہیں شامل ڈراز کیا جاسکے۔ قومی وومن چمپئن شپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ 4سینٹرکراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں16تا22ستمبر ہونگے جبکہ فائنل راؤنڈ 28ستمبر تا 7اکتوبر اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ ہر سینٹر کی 2ٹاپ ٹیمیں فائنل راؤنڈ کھیلنے کی حقدار ہونگی۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن سے الحاق رکھنے والی جملہ وومین ٹیموں کو شرکت کے لیٹر جاری کردئے گئے ہیں اور31اگست 2019تک کنفرمیشن لیٹر جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیشنل ایونٹ میںشریک ٹیموں کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ٹیموںکا رجسٹریشن فارم 5ستمبر 2019تک جمع کرادیں۔شریک ٹیموں کو ٹیکنیکل رولز اور ڈراز کنفرمیشن کی وصولی کے بعد جاری کئے جائیں گے۔سید اشفاق حسین شاہ، صدر،

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کافی عرصہ سے وومین فٹبال کی سرگرمیاں ماند پڑی ہوئی ہیںجسکی وجہ سے وومین پلیئرز میں احساس محرومی پیدا ہورہا تھا ۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نیشنل وومین فٹبال چمپئن شپ کے انعقادسے ملکی سطح پر وومین فٹبالرزمیں پائی جانے والی بے

چینی کا سدبات ممکن ہوسکے گا۔پاکستان کے 4بڑے شہروں میں وومین قومی چمپئن شپ کے مقابلوں سے مقامی وومین فٹبالرز میں ایک نیا جوش و جذبہ ا اورمستقبل میں وومین فٹبال کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔

ایونٹ کو اعلیٰ پیمانے پر منعقد کرنے کے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔انشاء اﷲ مذکورہ ایونٹ کوپاکستان کے یادگار ایونٹ میں شمار کیا جائیگا۔

error: Content is protected !!