حنان خان فورتھ ڈان بیلٹ تائی کوانڈو پلیئر بن گئیں

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)ورلڈ تائی کوانڈو فیڈریشن کی جانب سے حنان خان کو فورتھ ڈان بیلٹ پیش کی گئی ۔ حنان خان تائی کوانڈو کی دوسری پاکستانی ویمن پلیئر ہے جن کو ورلڈ فیڈریشن کی جانب سے فورتھ ڈان کی بیلٹ دی گئی ہے ۔ اس سے قبل نادیہ خان کو فورتھ ڈان بیلٹ حاصل کرنے کا اعزاز حاصل تھا۔ حنان خان کو سندھ تائی کوانڈو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل کامران قمر قریشی اور کراچی سٹی تائی کوانڈو کے سیکریٹری عثمان فراز نے بیلٹ اور سرٹیفکیٹ فراہم کیا۔اس موقع پر حنان خان نے کہا کہ میں نو سال کی عمر سے تائی کوانڈو کے کھیل سے وابستہ ہوں قومی اور عالمی سطح پر کئی میڈل اور انعامات جیت چکی ہوں ، میں نے ملائیشیا میں 2016ئمیں انٹرنیشنل ایونٹ میں پاکستان کے لئے سلور میڈل جیتا تھا، اس ایونٹ میں بھارتی پلیئر کو فائٹ میں ناک آئوٹ کرکے فائنل میں رسائی حاصل کی لیکن فائنل نہ جیتنے کا افسوس ہے فائنل میں میزبان نے ہرایا اور مجھے سلور میڈل ملا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ستمبر میں دبئی میں ورلڈ تائی کوانڈو فیڈریشن (ڈبلیو ٹی ایف) کی جانب سے ریفری کے کورسز کروں گی اس کورس کی کامیابی کے بعد میں پہلی ریفری بن جائوں گی اور پھر انٹرنیشنل میچز کو سپروائز کرسکوں گی۔

error: Content is protected !!