سری لنکن کرکٹر ہیراتھ کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

کولمبو(سپورٹس لنک رپورٹ)سری لنکن کرکٹر رنگنا ہیراتھ نے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا پلان تر تیب دیدیا۔ نومبر میں انگلینڈ کے خلاف 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز انکے کیریئر کا فل اسٹاپ ہوگی،اس وقت تک وہ اپنے ملک کے لئے ہر ٹیسٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔ اس طرح وہ کیریئر کا اختتام 100 میچوں کے ساتھ نہیں بلکہ 95 ٹیسٹ میچوں کے ساتھ کرسکیں گے، اب تک 418 ٹیسٹ وکٹ حاصل کرنے والے رنگنا ہیراتھ دیگر فارمیٹ سے پہلے ہی ریٹائر ہوچکے ہیں،40 سالہ لیفٹ آرم اسپنر 90 عشرے کے واحد کھلاڑی ہیں جو اس وقت کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے ستمبر 1999 میں ڈیبیو کیا تھا۔

error: Content is protected !!