15جولائی سے شروع ہونے والی چودھویں ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں پاکستان بیس بال ٹیم شرکت کے لیئے سری لنکا روانہ

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان بیس بال ٹیم کراچی ایئر پورٹ سے کولمبو روانہ ہوگئی۔ روانگی سے قبل ٹیم کے آفیشلز سید فخر علی شاہ (ٹیم لیڈر)، محمد محسن خان (ٹیم مینیجر) ، پرویز احمد شیخ (اسسٹنٹ مینیجر)، مصدق حنیف (ہیڈ کوچ )، سید بابر علی شیرازی (فیلڈنگ کوچ)، باسط مرتضیٰ (بیٹنگ کوچ)، شا ہ محمد (ٹرینر )، سمیع اللہ (فزیو)، پاکستان فیڈریشن بیس بال کے لیگل ایڈوائزر سید فخر امیر کاظمی،ٹیم کے کپتان حافظ عثمان اور دیگر کو پاکستان فیڈریشن بیس بال کی لیڈی میمبر عائشہ ارم، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل احمد علی راجپوت،سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد رفیق,خالد بروہی سیکریٹری پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن، پریس سیکریٹری محمد ارشد،سماجی رہنما سلیم خمیسانی،کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے خازن اعجاز قریشی،عبدوالرئوف بٹ سیکریٹری جوڈو ڈسٹرکٹ ایسٹ اور دیگر کے رخصت کیا۔ اس موقع پر احمد علی راجپوت، محمد رفیق، خالد بروہی، سلیم خمیسانی اور عائشہ ارم نے تمام آفیشلز و ٹیم کے کپتان کو اجرک کے تحائف پیش کیئے۔ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں عنایت اللہ، محمد امجد اسلم، ارسلان جمشید، فقیر حسین ، محمد رفیع ، عبید اللہ ، محمد عبداللہ، فضل الرحمان ، جواد علی، محمد عثمان، محمد ذاکر، محمد سمیر زوار، عمیر امداد بھٹی، محمد حارث، ارشد محمود، محمد صادق، محمد تیمور جاوید، سید امین آفریدی، علی اسد، طارق ندیم ، محمد اویس اور احتشام اکرم میں شامل ہیں جبکہ محمد زوہیب ملک اور حسیب اللہ ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔پاکستان کی بیس بال ٹیم 15 جولائی سے سری لنکا میں کھیلے جارہےچودھویں ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں شرکت کر رہی ہے۔ ٹورنامنٹ 15 جولائی سے 20جولائی تک سری لنکا میں کھیلا جائے گا ۔ ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش، انڈیا، ایران، نیپال اور سری لنکا کی ٹیمیں بھی شرکت کررہی ہیں ۔صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال سید فخر علی شاہ کے مطابق سید فخر علی شاہ کے مطابق پاکستان کی ٹیم گروپ بی میں ہے اور اپنا پہلا میچ ایران کے خلاف 15جولائی کو جبکہ دوسرا میچ بنگلہ دیش کے خلاف 16جولائی کو کھیلے گی ۔

error: Content is protected !!