15واںآل پاکستان میجر طفیل شہید فٹبال ٹورنامنٹ کا 28ستمبر سے آغاز

(اسپورٹس رپورٹر) طفیل شہید فٹبال کلب، ڈسٹرکٹ وہاڑی کے زیر اہتمام 15واں آل پاکستان میجر طفیل شہید (نشان حیدر) فٹبال ٹورنامنٹ 28ستمبر تا 5اکتوبر طفیل آباد فٹبال اسٹیڈیم کی فلڈ لٹ میں کھیلا جائے گا۔کریسنٹ ملز اعزاز کا دفاع کرے گی جس نے 14ویں ایڈیشن میں پاک آرمی کو شکست دی تھی۔آرگنائزنگ سیکریٹری منور پوسوال کے مطابق ایونٹ میں پاکستان بھر سے 8ٹیمیں شرکت کریں گی جنہیں 4,4کے 2گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ ’اے‘ میں نیشنل چیلنج کپ چمپئن پاکستان آرمی، پاکستان ایئر فورس، طفیل شہید کلب، اسلام آباد واپڈا جبکہ گروپ ’بی‘ میں دفاعی چمپئن کریسنٹ ملز، پاکستان پولیس، بلوچ کلب کوئٹہ اور گجرانوالہ واپڈا شامل ہیں۔پہلا مرحلہ لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا جو28ستمبر تا3اکتوبر ہوگاجبکہ ہر گروپ کی 2ٹاپ ٹیمیں براہ راست سیمی فائنل کھیلیں گی ۔

سیمی فائنل 4اکتوبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 5اکتوبر کو ہوگا۔ 28اکتوبر کو افتتاحی میچ میزبان طفیل شہید کلب اور اسلام آباد واپڈا کے مابین 7بجے شام کھیلا جائے گا۔ سابق ایم پی اے بورے والا چوہدری ارشاد احمد بحیثیت مہمان خصوصی گیند کو کک لگا کر ٹورنامنٹ کا رسمی افتتاح کریں گے۔روزانہ 2میچز شام 7بجے اور 9بجے شب کھیلے جائیں گے۔طفیل شہید کلب کے سرپرست اعلیٰ چوہدری ضیاء اختر اور صدر محمد شفیق گورسی نے دیگر کابینہ کے افراد کے ہمراہ ٹورنامنٹ کو اعلیٰ پیمانے پر منعقد کرنے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

error: Content is protected !!