ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوی ایشن لاہور کا اجلاس

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوی ایشن لاہور کا گزشتہ روز ریواز گارڈن سیون سٹار ہوٹل میں اجلا س ہوا جس میں ڈی ایف اے لاہور کی 58 کلب نے شرکت کی ۔ ڈی ایف اے لاہور کے قائم مقام سدر چوہدری ذوالفقار ایڈووکیٹ کے علاوہ پیٹرن ان چیف حافظ سلمان بٹ نے بھی شرکت کی ان کے علاہ ، انیس احمد خان لودھی، تنویر ضیاء بٹ، طاہر صدیقی، حسان بن سلمان، محمد ریاض، خواجہ انیق الرحمٰن ڈار نے شرکت کی۔اجلاس میں ذوالفقار ایڈووکیٹ نے صدر ڈی ایف اے لاہور میاں رضوان علی کی غیر آئینی و غیر قانونی سرگرمیوں کا سنجیدگی سے نوٹس لینے کے حوالے سے ہاوس کو تفصیل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ میاں رضوان تاوقت صدر ہیں اور اگر وہ 25 ستمبر تک شو کاز نوٹس کا جواب نہیں دیتے تو ہاوس کے متفقہ فیصلے کی روشنی میں ان کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ڈی ایف اے لیول تک کسی قسم کی گروپنگ نہیں چاہتے ۔ ہمارا مقصد فٹ بال کی بہتری ہے اس لیے ہاوس ان کے 25 ستمبر تک ان کے شو کاز نوٹس کی تفصیلی وضاحت کا منتظر ہے۔ لیکن اگر میاں رضوان اس کا جواب نہیں دیں گے تو پھر ہاوس ہی اس کا فیصلہ کرے گی اوڈی ایف اے لاور کی کلبوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ میاں رضوان کی طرف سے منعقد کی جانے والی کسی بھی سرگرمی میں شریک نہ ہوں۔ کیونکہ ڈی ایف اے لاہور کے مجاز ادارے مجلس عاملہ نے میاں رضوان علی کو صدر ڈی ایف اے لاہور کے عہدے سے معطل کیا ہوا ہے۔

لہذا جو کلب ن کی کسی بھی سرگرمی میں لے گی اس کے خلا ف بھی ضابطہ کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔قبل ازیں حافظ سلمان بٹ نے ہاوس کو ڈی ایف اے لیول تک کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی اور ڈی ایف اے لیگ کی پلاننگ اور کلبوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔

error: Content is protected !!