18ویں قومی نیٹ بال چیمپئن شپ آئندہ ماہ اسلام آباد میں کھیلی جائے گی

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام 18ویں قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 29 مارچ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر ارائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی 18 ٹیموں کو دعوت نامے بھیج دیئے گئے ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ائیرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، ہائرایجوکیش کمیشن، لاہور گرامرز سکول، لمز یونیورسٹی لاہور، پاکستان انٹر بورڈز، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چیمپئن شپ میں پہلی ٹاپ پانچ پوزیشن پر آنے والی ٹیمیں کوئٹہ میں کھیلی جانے والی نیشنل گیمز میں شرکت کریں گی۔ انہوں نے کہاکہ چیمپئن شپ کا فائنل 2 اپریل کو کھیلا جائے گا جس کے اختتام پر چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کئے جائیں گے۔

error: Content is protected !!