بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی شادی

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی شادی سے متعلق خبریں تو گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے گردش کر رہی تھیں، تاہم تازہ خبر یہ ہے کہ دونوں نے خاموشی سے 11 دسمبر کی صبح شادی کرلی ہے۔
اپنی شادی سے متعلق خوشخبری دینے کے لیے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے ہمیشہ کی طرح سوشل میڈیا کا سہارا لیا، اور دونوں نے ٹوئٹر پر ایک دوسرے کو پھولوں کی مالہا پہنانے کی تصاویر شیئر کیں۔
دونوں نے ٹوئٹر پر ایک ہی جملے کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج ہم نے ایک دوسرے سے وعدہ کیا ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ محبت کے ساتھ رہیں گے اور ہمیں یہ خبر سب کے ساتھ شیئر کرنے میں خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ آج کے خوش نصیب دن ہم ہمیشہ کے لیے ایک ہوگئے‘۔
جوڑے نے اپنی شادی کے لیے نیک خواہشات پر دوستوں، مداحوں اور اہل خانہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔
جوڑے کی جانب سے تصاویر ٹوئیٹ کرنے سے قبل ہی شوبز نیوز ویب سائٹ ‘فلم فیئر‘ نے اپنے ذرائع سے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ دونوں نے شادی کرلی۔
خبر کے مطابق ویرات کوہلی اورانوشکا شرما نے اٹلی کے معروف شہر ’ملان‘ میں سادہ اور نجی تقریب کے دوران 11 اگست کی صبح شادی کرلی، جس کا اعلان رات دیر گئے تک کردیا جائے گا۔
خبر میں بتایا گیا کہ جوڑے نے اپنی شادی کا پروگرام رواں برس سری لنکا میں ملاقات کے دوران طے کیا تھا۔
خبریں ہیں کہ جوڑا اٹلی میں شادی رچانے کے بعد رواں ماہ ممبئی میں 21 دسمبر کو ایک پرتعیش تقریب کا اہتمام بھی کرے گا، جس میں کرکٹرز اور فلم انڈسٹری سمیت میڈیا، بزنس اور سیاست کی اہم شخصیات شرکت کریں گی

error: Content is protected !!