سویتلانا کزنٹسواکی آسڑیلین اوپن میں شرکت غیر یقینی

شہرہ آفاق روسی ٹینس سٹار سویتلانا کزنٹسوا آئندہ برس شیڈول سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں شرکت کے حوالے سے غیریقینی صورتحال سے دوچار ہیں ۔ روسی کھلاڑی کزنٹسوا نے اپنے بیان میں بتایا کہ کلائی کی انجری کے بعد بحالی صحت کے عمل سے گزر رہی ہیں اسلئے ٹینس کورٹ میں واپسی کا کوئی صحیح وقت نہیں بتا سکتیں۔ واضح رہے کہ امریکن سٹار سرینا ولیمز کے کوچ پیٹرک نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ پریکٹس کے بعد ہم مشاورت سے ہی ایونٹ میں شرکت کا فیصلہ کریں گے۔

 

error: Content is protected !!