کیرالہ کنگز،ٹی 10 کے کنگز بن گئے

شارجہ :ٹی 10 لیگ کے فائنل میں کیرالہ کنگز نے مورگن کی زبردست نصف سنچری کی بدولت پنجابی لیجنڈز کو 8 وکٹوں سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹی 10 لیگ کے فائنل میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پنجابی لیجنڈز نے کیرالہ کنگز کو 121 رنز کا ہدف دیا تھا، جس میں رونچی کے شاندار 70رنز شامل تھے۔

ٹی 10 لیگ کے فائنل میچ میں کیرالہ کنگز نے پنجابی لیجنڈز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹی 10لیگ کے فائنل میں کیرالہ کنگز نے 120 رنز بنائے اور اس کے تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

ہدف کے تعاقب میں پنجابی لیجنڈز کےاوپنر والٹن کوئی رن بنائے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے، اس کے بعد  کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل پیش کیا، مورگن نے 14 بال پر شاندار نصف سینچری اسکور کی۔ جس میں مورگن کے 5 چھکے اور چار چوکے شامل ہیں۔

میچ کے ساتویں اوور میں مورگن 21بال پر 63 رنز بنا کر حسن علی کی بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے،

چھٹے اوور کے اختتام پر پنجابی لیجنڈز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 76رنز بنالیےتھے۔

شعیب ملک 14 بال پر 26 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے، میچ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرنے والے رونچی 34 بال پر  70 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔

error: Content is protected !!