مزید دو ایوارڈز میسی کے نام

بیونس آئرس: ارجنٹائن اور بارسلونا کے عالمی شہرت یافتہ اسٹار لیونل میسی نے ہسپانوی فٹبال لیگ لالیگا کے ٹاپ اسکورر اور سیزن 16-2017 کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈز اپنے نام کر لیے۔

ارجنٹائن کے اسٹرائیکر نے گزشتہ سیزن میں لالیگا فٹ بال لیگ میں 37 گولز کیے تھے اور یہ چوتھا موقع تھا کہ انہوں نے لا لیگا میں سب سے زیادہ اسکور کیے جبکہ پانچویں مرتبہ بہترین کھلاڑی کا ایوارڈز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

مارکا فٹ بال ایوارڈز کی تقریب کے موقع پر میسی نے اپنے بیان میں کہا کہ لالیگا ٹاپ اسکورر اور سیزن کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈز جیتنے پر بے حد خوشی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ عمدہ کارکردگی دکھا کر اپنی ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں اور تمام ٹائٹلز کیلئے بھرپور فائٹ کرنا میرا مشن ہے۔

error: Content is protected !!