شادی کا استقبالیہ ،مودی بھی مدعو

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے نئی دہلی میں ہونے والے استقبالیے کے لیے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی مدعو کرلیا۔

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کرچکے ہیں اور نوبیاہتا جوڑا اٹلی میں شادی اور ہنی مون کے بعد بھارت بھی واپسی پہنچ چکا ہے۔

نئی شادی شدہ جوڑی بھارت میں اپنی شادی کے استقبالیے کی تیاریوں میں مصروف ہے اور بھارت میں وہ 2 استقبالیوں کی میزبانی کریں گے۔

دہلی میں ہونے والا استقبالیہ 21 دسمبر جب کہ ممبئی میں 26 دسمبر کو استقبالیہ ہوگا جس میں کرکٹ اور فلمی دنیا کے ستارے شریک ہوں گے۔

نوبیاہتا جوڑے نے نئی دہلی میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ہے اور انہیں دہلی میں ہونے والے استقبالیے کے لیے بھی مدعو کیا۔

بھارتی وزیر اعظم نے ملاقات میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو شادی کی مبارکباد بھی دی۔

یاد رہے کہ ویرات اور انوشکا کی شادی اٹلی کے مہنگے ترین ریزورٹس میں ہوئی تھی اور دونوں نے 11 دسمبر کو ٹوئٹر پر شادی کی خبر مداحوں کو دی تھی۔

error: Content is protected !!