مچل سٹارک کی چوتھے ایشز ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل سٹارک کی چوتھے ایشز ٹیسٹ میں شرکت تاحال مشکوک ہے، جیکسن برڈ کو ریزرو باؤلر کے طور پر سکواڈ میں طلب کر لیا گیا ،سٹارک تیسرے ایشز ٹیسٹ کے دوران پاؤں کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔ آسٹریلوی ٹیم مینجمنٹ کے مطابق سڈنی میں سٹارک کے پاؤں کا سکین کیا گیا تھا، رپورٹ میں سٹارک کے پاؤں میں سنجیدہ نوعیت کی انجری کی تشخیص نہیں ہوئی تاہم اس وقت ان کی چوتھے ٹیسٹ میں شرکت کے بارے حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا، ڈاکٹرز ٹیسٹ سے قبل ان کی انجری کا جائزہ جاری رکھیں گے۔

error: Content is protected !!