ورلڈ کارپوریٹ گالف چیلنج پاکستان کے مقابلے کراچی میں شروع

ورلڈ کارپوریٹ گالف چیلنج پاکستان کے مقابلے کراچی میں شروع ہوگئے۔

دو روزہ ورلڈ کارپوریٹ گالف چیلنج پاکستان چیمپئن شپ ڈی ایچ اے گالف کلب کراچی میں شروع ہوئی جس میں ملک بھر سے 112 گالفرز شریک ہیں جنہیں دو، دو گالفرز پر مشتمل 56 ٹیموں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

منتظمین کے مطابق گالفرز کا تعلق مختلف کارپوریٹ اداروں سے ہے جب کہ قومی رینکنگ میں شامل ٹاپ 15 پلیئرز کو اس چیمپئن شپ میں شرکت کی اجازت نہیں تھی۔

چیمپئن شپ میں شریک گالفرز کو 5 سے 18 تک کے ہینڈی کیپس بھی دیئے گئے ہیں۔

پہلے روز 18 ہولز پر مقابلوں کے بعد علی مانیا اور ذوالفقار خان کی ٹیم 135 نیٹ اسکور کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ زبیر رشید اور عاصم صدیقی کی ٹیم دوسرے نمبر پر ہے۔

گالفرز کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں کھیل کے ساتھ ساتھ بزنس نیٹ ورک کا بھی بھرپور موقع ہے۔

دو روز تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ کے بعد فاتح ٹیم پرتگال میں ہونیوالی ورلڈ کارپوریٹ گالف چیلنج فائنلز میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔

error: Content is protected !!