ستاروں کے جھرمٹ میں کوہلی اور انوشکاکے استقبالیے کی تقریب

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کے ممبئی میں ہونے والے استقبالیے میں شوبز اور کرکٹ کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔

نوبیاہتا جوڑی کا پہلا استقبالیہ 21 دسمبر کو نئی دہلی میں ہوا تھا جہاں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کئی نامور ستارے اور خاندان کے قریبی لوگ شریک تھے۔

شادی کے استقبالیے میں آنے والی کرکٹ اور بالی وڈ شخصیات — فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

ممبئی میں ہونے والے استقبالیے کی تقریب مہنگے ترین سینٹ ریگس ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور شوبز کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔

لٹل ماسٹر اہلخانہ کے ہمراہ — فوٹو: ٹوئٹر

تقریب میں کرکٹر سچن ٹنڈولکر، انیل کمبلے، مہندرا سنگھ دھونی، وریندر سہواگ، سنیل گواسکر سمیت دیگر کھلاڑیوں اور ان کے اہل خانہ موجود تھے۔

مہندرا سنگھ دھونی اہلیہ کے ہمراہ — فوٹو: ٹوئٹر

بالی وڈ اداکاروں میں ریکھا، مادھوری ڈکشٹ، سری دیوی، بھومن ایرانی، موسیقار اے آر رحمٰن، ایشوریارائے بچن، ابھیشیک بچن، فلمساز بونی کپور، کرن جوہر، ہدایت کار انوراگ کشیپ، سدھارت ملہوترا، سارہ علی خان سمیت کئی اداکار تقریب میں جلوہ گر ہوئے۔

شاہ رخ خان — فوٹو : بشکریہ ٹوئٹر

یاد رہے کہ انوشکا اور ویرات نے 11 دسمبر کو اٹلی کے پر فضا مقام پر شادی کی تھی اور ٹوئٹر کے ذریعے مداحوں کو شادی کی خبر دی تھی۔

اداکارہ کترینہ کیف ہدایت کار علی عباس ظفر کے ہمراہ — فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
رنبیر کپور شادی شدہ جوڑی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے— فوٹو:بشکریہ ٹوئٹر
اداکارہ کترینہ کیف، علی عباس ظفر کا نوبیاہتا جوڑے کے ساتھ گروپ فوٹو—فوٹو:بشکریہ ٹوئٹر
انیل کمبلے—فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
سری دیوی اور بونی کپور— فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
اداکارہ مادھوری ڈکشٹ بھی شادی کی تقریب میں— فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
سری لنکن مداح گیان منجولا بھی شادی میں شریک — فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
اداکارہ ریکھا، کرن جوہر اور سدھارت ملہوترا — فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
اداکار رنبیر کپور بھی شادی میں شریک— فوٹو:بشکریہ ٹوئٹر
error: Content is protected !!