قائداعظم گیمز2017: پنجاب کی فتوحات جاری

لاہور۔سپورٹس بورڈ پنجاب کے دستہ کی دوسری بین الصوبائی قائداعظم گیمز2017ء میں فتوحات جاری ہیں، گیمز کے تیسرے روز شام 5بجے تک سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیموںنے مختلف گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید35میڈلز جیتے ہیں جن میں 25گولڈ میڈلز شامل ہیں، اس طرح سپورٹس بورڈ پنجاب مجموعی طور پر86میڈلز حاصل کر لئے ہیں، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جاری دوسری بین الصوبائی قائداعظم گیمز 2017ء میں سپورٹس بورڈ پنجاب کا دستہ بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتوحات کے جھنڈے گاڑ رہا ہے، گیمز کے تیسرے روز شام سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیموں نے مختلف گیمز میں مزید35میڈلز جیت لئے ہیں ۔

سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم نے ریسلنگ میں کلین سویپ کرتے ہوئے 8گولڈ میڈلز جیتے ہیں، 57کلوگرام کیٹیگری میں فیض الحسن، 61کلوگرام میں محسن علی، 65کلوگرام میں محمد امان احمد،70کلوگرام میں انتظار حسین، 74 کلوگرام میں حسن محمود بٹ،86 کلوگرام میں محمد نعمان، 97کلوگرام میں طیب رضا،125کلوگرام میں محمد اویس نے سونے کے تمغے جیتے ہیں، ویٹ لفٹنگ میں شرجیل بٹ، سہیل کلیم ،سمیراور فرحان امجد بٹ نے 4گولڈ، سنوکر میں ایک گولڈ ، ایک سلور، اتھلیٹکس میں گرلزاور بوائزنے 7گولڈ،6سلوراور 3براؤنز ،بیڈمنٹن مردوخواتین میں 2گولڈمیڈلز جیتے ہیں

جبکہ کراٹے کے مقابلوں میں گرلز اور بوائز نے دوگولڈ میڈلز حاصل کر لئے ہیں،رسہ کشی کے مقابلوں میں پنجاب کی ٹیم نے خیبر پختوانخوہ کو ہراکر گولڈ میڈل حاصل کرلیا ہے،کبڈی کے مقابلے میں پنجاب نے اسلام آباد کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے اسی طرح سکواش بوائز کے مقابلوں میں پنجاب نے گلگت کو ہرکرا فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے،جبکہ گرلز کے مقابلوں میں اسلام آباد کو ہرا کر پنجاب ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ہے، فٹ بال بوائز مقابلوںمیں سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم نے خیبرپختوانخوہ کی ٹیم کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے ، اس طرح سپورٹس پنجاب کا دستہ اب تک ہونیوالے مقابلوں میں مجموعی طور پر86میڈلز جیت کر قائداعظم گیمز میں سرفہرست ہے جبکہ واضح رہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیموں نے دوسری بین الصوبائی قائد اعظم گیمز کے دوسرے روز 51میڈلز حاصل کئے تھے اور تیسرے روز35میڈل حاصل کئے ہیں جن میں 25گولڈ میڈلز شامل ہیں جبکہ سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیموں نے مجموعی طور پر86میڈلز حاصل کر لئے ہیں۔

error: Content is protected !!