ویمن ایشین گیمز کوالیفائر راونڈ کے لیئے 27 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

لاہور۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ویمن ایشین گیمز کوالیفائر راونڈ کے لیئے 27 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ سعید خان ویمن ہاکی ٹیم ے کوچ برقرار رکھے گئے ہیں۔۔پی ایچ ایف کی جانب سے اعلان کردہ کردہ کھلاڑیوں میں پانچ گول کیپرز رضوانہ یاسمین’ روشنا خان’ ثنا امانت’ جوہن تھامس اوت اریبہ سرور شامل ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں عشرت عباس’ تسکین کوثر’ آمنہ غفور’ مرینہ انور’؛ ادیبہ’ عبرا شیخ’ زکیہ نواز’ زیب النساہ’ ندا اصغر’ نفیصہ انور’ رمشہ الیاس’ سحرش وحید’ حنا پرویز’ ماریہ صابر’ حمرا لطیف’ امبرین ارشد’ کلثوم شہزادی’ سائرہ اشرف’ عائشہ رفیق’ سدرہ حاکم’ ساحل ملک اور نازیہ رحمت شامل ہیں۔ کیمپ 30 دسمبر سے شروع ہوگا جب کہ ٹورنامنٹ 12 جنوری سے تھائی لینڈ میں شیڈول ہے۔

error: Content is protected !!