قائد اعظم گیمز: بیس بال کے مقابلے پنجاب نے جیت لئے


اسلام آباد:اسلام آباد میں جاری قائد اعظم گیمز کی مناسبت سے منعقدہ بیس بال کے مقابلے پنجاب نے جیت لئے،فاتح ٹیم نے فاٹاکو 12-2سے ہرایاجبکہ خیبر پختونخواکی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مدمقابل سندھ کی ٹیم کو 16کے مقابلے میں 3رنز سے شکست دیکر تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ قائد اعظم گیمز کے سلسلے میں کھیلے جانیوالے بیس بال کے فائنل میچ میں پنجاب کی ٹیم نے فاٹاکی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 12-2سکور سے ہرادیااور چمپئن ٹرافی پر قبضہ جمالیاجبکہ تیسری پوزیشن کیلئے منعقدہ میچ میں خیبر پختونخواکی ٹیم نے بہترین کا مظاہرہ کرکے اپنی ٹیم کو 16-3سکور سے شکست دیکر براؤنز میڈل جیت کر صوبے کیلئے گراں قدر خدمات انجام دی ۔

error: Content is protected !!