قائد اعظم گیمز،151تمغوں کے ساتھ پنجاب کی پہلی پوزیشن

اسلام آباد۔سپورٹس بورڈ پنجاب کے دستے نے 74گولڈ میڈلز سمیت151 میڈلزجیت کر دوسری بین الصوبائی قائداعظم گیمز 2017ء میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے، بلوچستان دوسرے اور خیبر پختونخوا تیسرے نمبر پر رہا، وزیر کھیل پنجاب جہانگیر خانزادہ اور سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر سپورٹس بورڈ پنجاب کے دستے کو مبارکباددی ہے، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں دوسری بین الصوبائی قائداعظم گیمز2017ء جمعہ کے روز اختتام پذیر ہوگئیں، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان شاہد خاقان عباسی تھے جبکہ صوبائی وزیرکھیل پنجاب جہانگیرخانزادہ نے پنجاب کی نمائندگی کی ہے ، پہلی پوزیشن کی ٹرافی ڈائریکٹرسپورٹس انیس شیخ اور ڈپٹی ڈائریکٹر محمد حفیظ بھٹی نے مہمان خصوصی وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان شاہد خاقان عباسی سے وصول کی ہے ، سپورٹس بورڈ پنجاب کے دستے نے مجموعی طور پر 151میڈلز جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ان میں 74گولڈ،46سلور اور 31برائونز میڈلز شامل ہیں، پنجاب نے سب سے زیادہ میڈلز جیت کر اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالا، بلوچستان نے مجموعی طورپر 86میڈلز حاصل کیئے جن میں سونے کے 26، چاندی کے 22اور کانسی کے 38میڈلز جیتے، اس طرح بلوچستان دوسری پوزیشن پر رہا، خیبر پختونخوا نے مجموعی طور پرسونے کے 21گولڈ میڈلز سمیت 94میڈلز جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے، جن میں چاندی کے 24اور کانسی کے 49میڈلز شامل ہیں،سندھ نے مجموعی طور پر 89میڈلز جیتے جن میں سونے کے 20، چاندی کے 26اور کانسی کے 43میڈلز شامل ہیں، فاٹا نے مجموعی طور پر 42میڈلز جیتے جن میں سونے کے 7، چاندی کے 13اور 22کانسی کے میڈلز شامل ہیں، اسلام آبادنے مجموعی طور پر 62میڈلز جیتے جن میں 6گولڈ، 15سلور اور 41برائونز میڈلز شامل ہیں، گلگت بلتستان نے مجموعی طور پر 27میڈلز لئے جن میں 4گولڈ، 7سلور،16برائونز میڈلز شامل ہیں، آزاد کشمیر نے مجموعی طور پر 23میڈلز جیتے جن میں سونے کا ایک، چاندی کے 5اور کانسی کے 17میڈلز شامل ہیں۔
وزیر کھیل پنجاب جہانگیر خانزادہ نے کھلاڑیوں کی قائداعظم گیمز میں کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیموں نے تمام گیمز میں اپنے مخالفین کو چت کیا، ہمارے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہے، انہوں نے مزید کہاکہ اس کامیابی پر تمام کوچز، ٹرینرز اور ٹیم مینجرز ، سپورٹس بورڈ پنجاب اور عملہ بھی مبارکباد کے مستحق ہیں جن کی محنت رنگ لائی اور کھلاڑیوں نے پنجاب کا سب سے زیادہ میڈلز جیتنے کا اعزاز برقرار رکھا۔
سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے بھی یادگار کامیابی پر کھلاڑیوں، ٹیم مینجرز، کوچز اور ٹرینر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دوسری بین
الصوبائی قائداعظم گیمز 2017ء میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے دستے کی کامیابی اس بات کا بھرپور اظہار ہے کہ پنجاب کے نوجوان انتہائی باصلاحیت ہیں اور انہوں نے اپنا لوہا پورے پاکستان کے کھلاڑیوں کے سامنے منوا لیا ہے، گیمز میں کھلاڑیوں کی محنت رنگ لائی اور وہ پہلے سے زیادہ میڈلز جیت کر لوٹ رہے ہیں۔
دوسری بین الصوبائی قائداعظم گیمز 2017کے آخری روز پنجاب نے مزید سونے کے 2اور چاندی کے 4میڈلز جیتے ہیں، سنوکر میں پنجاب نے ایک سونے اور ایک چاندی کا میڈل جیتا، جبکہ بیڈ منٹن میں بھی پنجاب کے کھلاڑیوں نے ایک سونے اور 2چاندی کے میڈلز جیتے ہیں، ہاکی چیمپئن میں پنجاب نے چاندی کا میڈل جیتا ،

error: Content is protected !!