سال 2017،بابر اعظم ون ڈے کے کامیاب ترین بیٹسمین

2017ء میں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے کامیاب ترین بیٹسمین بابراعظم رہے انہوں نے18میچوں کی 17 اننگز میں 67.07کی اوسط سے872رنزبنائے جن میں4سنچریاں اور2نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور125رنزناٹ آؤٹ ہے۔دوسرے نمبرپرمحمدحفیظ نے18میچوں کی17اننگزمیں39.64کی اوسط سے555رنزبنائے جن میں4نصف سنچریاں شامل ہیں

انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور88رنز ہے۔تیسرے نمبرپرشعیب ملک نے17میچوں کی15اننگزمیں57.33کی اوسط سے516رنزبنائے جن میںایک سنچری اور3نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور101رنزناٹ آؤٹ ہے۔چوتھے نمبرپرفخرزمان نے9میچوں کی9اننگزمیں44.44کی اوسط سے400رنزبنائے جن میںایک سنچری اور2نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور114رنز ہے۔پانچویں نمبرپراظہرعلی نے8میچوں کی8اننگزمیں33.12کی اوسط سے265رنزبنائے جن میں3نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور76رنز ہے۔

error: Content is protected !!