ون ڈے کپ:یوبی ایل، واپڈا، پی ٹی وی اور سوئی سدرن کی جیت

ون ڈے کپ ڈیپارٹمنٹل ٹورنامنٹ 2017-18 کے تیسرے رائونڈ میں یوبی ایل، واپڈا، پی ٹی وی اور سوئی سدرن کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ نیازسٹیڈیم حیدرآباد میں یوبی ایل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیشنل بینک کے خلاف 47اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 344رنز بنائے، یوبی ایل کی جانب سے صہیب مقصود نے شاندار 112، عمراکمل نے 97اور شان مسعود نے 105رنز ناٹ آئوٹ بنائے ۔

جواب میں نیشنل بینک کی ٹیم 47اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 250رنز بناسکی، نیشنل بینک کے نویدیاسین 50، کامران غلام 44جبکہ قیصرعباس 57اوررضاحسن 42رنز بناکرناٹ آئوٹ رہے، اس طرح یوبی ایل نے 94رنز سے میچ جیت لیا۔ این بی پی سٹیڈیم کراچی میں واپڈا نے کے آرایل کو 44رنز سے شکست دیدی، کے آرایل نے ٹاس جیت کرواپڈا کوبیٹنگ کی دعوت دی، واپڈا نے 50اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 277رنز بنائے، واپڈا کے زاہدمنصور 90، سلیمان بٹ 48اور خوشدل شاہ 42رنز بنا کرنمایاں رہے، جواب میں کے آرایل کی ٹیم 8وکٹوں پر صرف 233 رنز سکور کرسکی، واپڈا کی جانب سے وہاب ریاض نے 4اور منصور امجد نے 2کھلاڑی آئوٹ کئے۔ سٹیٹ بینک گرائونڈ کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پی ٹی وی نے حبیب بینک کو 10وکٹوں سے شکست دیدی، ایچ بی ایل کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 36.5اوورز میں 113رنز پر ڈھیر ہو گئی ، پی ٹی وی کی جانب سے سمیع اللہ اور سعود شکیل نے 3،3جبکہ محمدعرفان اور ولید ملک نے 2، 2کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی، جواب میں پی ٹی وی کے اوپنرز محمدیاسین اورنہال منصور نے جارحانہ نصف سنچریاں بناتے ہوئے بغیرکسی نقصان کے 17.2اوورز میں 118رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلادی۔ یوبی ایل گرائونڈ نمبر1کراچی میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیم نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کی ٹیم کو 9وکٹوں سے ہرادیا، سوئی ناردرن کی ٹیم 27.5اوورز میں صرف 71رنز پر آئوٹ ہو گئی ، جواب میں سوئی سدرن کی ٹیم نے 14.4اوورز میں ایک وکٹ پر ٹارگٹ پوراکرلیا۔

 

error: Content is protected !!