برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹائٹل ایلینا کے نام

سٹار یوکرینی کھلاڑی ایلینا سوتیلانا نے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ویمنز سنگل ٹائٹل اپنے نام کر لیا، یہ ان کے کیریئر کا دسواں ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل ہے، انہوں نے فیصلہ کن معرکے میں الیک سینڈرا ساسنووچ کو شکست دی۔ آسٹریلیا میں منعقدہ ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز سنگل ایونٹ کے فائنل میں ایلینا سوتیلانا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بیلاروس کی کھلاڑی ساسنووچ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-1 سے ہرا کر کیریئر کا دسواں ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

error: Content is protected !!