نیزہ بازی ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ

نیزہ بازی ایک قدیم کھیل ہے جس کا عالمی میلہ رواں سال روس میں سجے گا لیکن اس میگا ایونٹ میں کوالیفائی کرنے کے لیے مقابلے آسٹریلیا میں جاری ہیں۔

نیزہ بازی ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ میں پاکستان سمیت چار ممالک کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جب کہ پاکستان ٹیم کی قیادت نگار حسین کررہے ہیں اور دیگر کھلاڑیوں میں ناصر گانچی، فاضل احمد، عرفان محمود اور راشد وڑائچ شامل ہیں۔

پہلے روز سنگل لارنس میں پاکستان نے پہلی پوزیشن حاصل کی جب کہ ٹیم لارنس میں پاکستان کی پوزیشن چوتھی ہے۔

مقابلوں میں شریک پاکستانی اسکواڈ —

کل سنگل سارڈ ، ٹیم سارڈ ،پیئرز اور انڈین فائل کے مقابلے ہوں گے ۔

کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان کے علاوہ ، بھارت، آسٹریلیا، اور متحدہ عرب امارات  کی ٹیمیں بھی شریک ہیں تاہم بحرین اور عراق کی ٹیموں کو ویزے نہ مل سکے۔

نیزہ بازی کے علاوہ چیمپئن شپ میں رنگ پاسنگ کا بھی ایونٹ شامل ہے جس میں گھڑ سوار بڑی مہارت سے رنگ کو نیزہ میں ڈالتا ہے جس کے 6 پوائنٹس ملتے ہیں۔

جب کہ لیمن کٹنگ کا بھی ایونٹ اس چیمپئن شپ میں شامل ہے جس میں کھلاڑی اپنی تلوار سے لیمن کاٹتا ہوا دوڑتا ہے۔

چیمپئن شپ میں جو ٹیم ابتدائی دو پوزیشن لے گی وہ رواں سال ستمبر میں روس میں ہونے والی عالمی نیزہ بازی چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔

error: Content is protected !!